موجودہ حکومت پانامہ کیس میں برُی طرح پھنس چکی ہی: رانا محمود اشرف

پیپلز پارٹی دورے حکومت عوامی فلاح منصوبے تاریخ کے سنہرے باب کی مثبت رکھتے ہیں: رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب کے رہنما چیئرمین پیپلز ویلفیئر اینڈ ریفازمز کونسل پاکستان رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دورہ حکومت تاریخی اور مثالی تھا عوامی و فلاح و بہبود اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے منصوبے پاکستان کی تاریخ کے سنہرے باب کی مثبت رکھتے ہیں موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے موجودہ حکومت پانامہ کیس میں برُی طرح پھنس چکی ہے حکمران بھاگنے کے منصوبے تیار کر رہے ہیں عوام بھی ان حکمرانوں سے نجات کیلئے دعا ئیں کر رہی ہے آنے والا دور پیپلز پارٹی عوام کا ہو گا ان خیالات کا اظہار اپنے آفس فیصل ٹائون میں پارٹی ورکرز لیبر رہنمائوں سے گفتگوں کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک سے کلین سویپ کریگی ملک حالات عام انتخابات کی طرف جارہے ہیں پانامہ کیس کے مرکزی کردار جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے کرپشن کے چیمپئن اور جھوٹوں کی ٹیم کے مکروہ چہروں سے قوم آشناہوگئی ہے عام انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادئینگے انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھر ے کے دھر ے رہ گئے ہیں 8گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ، اور اوور بلنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے نا اہل حکمران اپنی شعبدہ بازی پر مبنی سیاست کے تحت عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں پٴْر کشش محلات میں عیش و آرام کرنے والے نا اہل حکمران عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں ناکا م ہوچکی ہے عوام الناس آئندہ عام انتخابات میں شعبدہ بازوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے۔