ایف آئی اے پنجاب انسداد انسانی سمگلنگ سرکل گجرات نے مختلف مقدمات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفتیش کا آغاز

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل گجرات نے مختلف مقدمات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ گجرات کے ترجمان کے مطابق گجرات کے رہائشی محمد آصف کو سال قبل درج ہونے والے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گجرات کے ہی رہائشی ملزم ملک شاہد محمود کو مختلف مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ منڈی بہاوالدین کے رہائشی راجہ منیر، گوجرانوالہ کے رہائشی محمد جاوید کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ترجمان کے مطابق ان میں شاہد محمود نامی ملزم ایجنٹ کے طور پر سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے کے دھندے میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے انکشافات متوقع ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :