لاہور پریس کلب کے ممبران ،انکی فیملیز کے مفت پیپاٹائٹس کی ویکسینیشن، سکریننگ اور مکمل علاج کے لئے پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سے معاہدہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) لاہور پریس کلب اورپنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے مابین پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کے ہیپاٹائٹس ویکسینیشن ، سکریننگ اور مکمل علاج معالجے کے لئے معاہدہ طے پاگیا۔لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاں اورپنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحانہزاہد نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے مطابق ممبران اور انکی فیملیز کو پنجاب بھر میں مفت پیپاٹائٹس کی ویکسینیشن، سکریننگ اور مکمل علاج فراہم کیا جائے گا ۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمدشہبازمیاںنے پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ موجودہ گورننگ باڈی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وہ ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے میں کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحانہ زاہد نے کہاکہ ہیپا ٹائٹس قابل علاج مرض ہے اور صرف آگاہی نہ ہونے کے باعث پنجاب میں سالانہ23 ہزار لوگ مر جاتے ہیں، انہوں نے بتایا پنجاب بھر میں تحصیل کی سطح پر ہیپاٹائٹس کلینک بنائے جا رہے ہیںجہاں سکریننگ اور علاج سمیت مرض سے بچائو کی آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد نے معزز مہمانان کا کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ممبران اور انکی فیملیز کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ اس موقع پر خزانچی پریس کلب شیراز حسنات، ممبران گورننگ باڈی شاہنواز رانا، اسماعیل جکھڑ،رضوان خالد، نعمان وہاب، ناصر غنی اوردیگر سینئر صحافی بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :