نارووال،60سالہ شخص کی لاش برآمد

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:27

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)تھانہ رعیہ کے علاقہ موضع لالے والی سٹاپ پر 60سالہ شخص کی لاش برآمد،پولیس کے مطابق مرنے والا شخص موضع آگریاں کا رہائشی تھا اور اس کا ذہنی توازن درست نہ تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز الصبح تھانہ رعیہ کے علاقہ موضع لالے والی سٹاپ کے قریب سڑک کنا رے ایک 60سالہ شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق اس کو تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھانہ رعیہ نے شناخت کیلئے اردگرد کے دیہاتوں میں اعلانات کروائے تو موضع آگریاں سے اس کا تعلق ہے اور اہل خانہ کے مطابق مرنے والے شخص کا دماغی توازن درست نہ تھا پولیس کے مطابق اہل خانہ نے کوئی کاروائی نہ کرانے کا فیصلہ کیا جس پر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔