ْ تین روزہ تبلیغی اجتما ع کے مو قع پر اسلام آ باد پولیس کے فول پروف سیکو ر ٹی انتظا ما ت

0 سے زائد پولیس ملازمین اور رینجرز کے دستے سیکو ر ٹی ڈ یو ٹی سر انجا م دیں گے، ڈ یو ٹی پر ما مو ر عملے کے درمیا ن کو ارڈینیشن کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) اسلام آ باد کے سیکٹر آئی الیو ن ون نز دکیر ج فیکٹر ی میں شروع ہو نے والے تین روزہ تبلیغی اجتما ع کے مو قع پر اسلام آ باد پولیس نے فول پروف سیکو ر ٹی انتظا ما ت کیے ہیں جس کے تحت500 سے زائد پولیس ملازمین اور رینجرز کے دستے سیکو ر ٹی ڈ یو ٹی سر انجا م دیں گے ۔ ڈ یو ٹی پر ما مو ر عملے کے درمیا ن کو ارڈینیشن کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق اجتما ع کے شر کا ء کے لیے بہتر ین سیکو ر ٹی انتظاما ت کو یقینی بنا نے کے حو الے سے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ساجد کیا نی کی سر بر اہی میں خصوصی سیکو ر ٹی اقداما ت کیے گئے ہیں جس کے تحت تین زونل ایس پیز ، تین اے ایس پیز /ڈی ایس پیز سیکو ر ٹی کو سپر وائز کر یں گے ان انتظا ما ت کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیںاور تمام ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ مو ثر طو ر پر اپنی ڈ یو ٹی سر انجا م دیں ۔

(جاری ہے)

اجتما ع کے دوران با و ردی مسلح ، سول پارچات اپنے فرائض سر انجا م دیں گے جبکہ اجتما ع کے داخلی راستو ں پر واک تھر و گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے چیکنگ کی جا ئے گی ۔ اس مو قع پر آ ر گنا ئر ز کی مدد سے اجتما ع کے احا طہ کو مکمل طو ر پر کو ر کیا گیا ہے اور خصوصی دستے بھی تعینا ت کیے گئے ہیں جو کہ لو گو ں سا مان کی تلا شی لیں گے اور غیر متعلقہ چیز یں اور مشتبہ افراد پر نظر رکھیں گے ۔

ڈ یو ٹی پر ما مو ر عملے کے درمیان مکمل کو ارڈ ینیشن کے لیے ڈی ایس پی ٹیلی کی نگر انی میں ایک کنٹر ول روم بھی قا ئم کیا گیا ہے ۔ پا کستا ن رینجر ز کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو گا ڑ یو ں پر مو با ئل پٹر ولنگ اور فٹ پٹر ولنگ کے فرائض سر انجا م دیں گی ۔روٹ لا ئننگ میں اجتما ع کے ارد گر د نفری بھی لگا ئی گئی تا کہ سیکو ر ٹی الر ٹ رکھا جا سکے ۔

ایس ایس پی اسلام آ با د ساجدکیا نی نے انڈسٹر یل ایر یا زون پولیس کے ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت کیں ہیں کہ وہ اپنے ایر یا میں کو منگ اور سر چنگ کو جا ر ی رکھیں ۔ اجتما ع کی جگہ پر بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ چیکنگ کر وائی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکو اڈ کی ایک ٹیم چو بیس گھنٹے ڈ یو ٹی پر ما مو ر رہے گی ۔ اس مو قع پر اسلام آ باد ٹر یفک پولیس نے ٹر یفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے خصوصی انتظا ما ت کیے گئے ہیں تا کہ اجتما ع ختم ہو نے کے فورا بعد لو گو ں کو ٹر یفک جا م جیسے مسا ئل کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ۔ گا ڑ یو ں کی پارکنگ کے لیے اجتما ع کی جگہ سے دور پا رکنگ ایر یا بنا یا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :