وزیر اعظم نواز شریف کے دور ہ اوکاڑہ کی جھلکیاں

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:25

وزیر اعظم نواز شریف کے دور ہ اوکاڑہ کی جھلکیاں
صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم محمدنواز شریف اوکاڑہ کے قصبہ شیر گڑھ میں 3.40 پر پہنچے جہاں انہوں نے گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا ۔*رکن قومی اسمبلی سید عاشق کرمانی نے وزیر اعظم کو ایک اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفہ میں دیا ۔*وزیرا عظم کا ہیلی کاپٹر 5بج کے دس منٹ پرا وکاڑہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اترا جہاں ایم این اے ریاض الحق اور چوہدری ارشد اقبال نے استقبال کیا ۔

*جلسہ گاہ میں ہزاروں کا جم غفیر دیکھ کے میاں نواز شریف بے حدخوش ہوئے اور کہا کے مانگو کیا مانگتے ہوئے اللہ دے گا ۔*وزیر اعظم ایم این کے ریاض الحق جج کو’’ ریاض الدین‘‘ جبکہ ایم این اے میاں معین وٹو کو منیر وٹو کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے رہے ۔*میاں نواز شریف اسٹیج پر موجود ایم این اے رائو اجمل ،میاں معین وٹو ،ندیم عباس ربیرہ اور عاشق کرمانی کا نام لے کے کامیاب جلسہ پر مبارکباد دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

*جلسے کے اطراف میں انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔*وزیر اعظم نے اوکاڑہ اسٹیڈیم میں ہی چوک دیپالپور فلائی اوور اور سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کی ۔*وزیرا عظم کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہوا تو جلسہ گاہ بھرا ہو ا تھا ان کی آمد کے ساتھ ہی ہزاروں شہری ان کا خطاب سننے جلسہ گاہ پہنچے جلسہ گاہ کے باہر کھڑے ہو کر ان کا خطاب سنا ۔

*ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوکل صحافیوں کو جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی ۔*جلسہ گاہ میں ملٹی میڈیا کی بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی ۔*جلسہ گاہ میں آنے والے کارکنوں کے لیے مشروب کی ٹینکیاں اسپیشل رکھوائی گئی تھیں۔*میاں نواز شریف کے جلسہ میں شرکت کے لیے کونسلر اپنے اپنے وارڈ ز کے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :