سارک ممالک کو عوامی فلاح و بہبود اور خطے کے مفادات کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سافاکے زیر اہتمام سمینار سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:24

سارک ممالک کو عوامی فلاح و بہبود اور خطے کے مفادات کیلئے ملکر کام کرنیکی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سارک ممالک کو عوامی فلاح و بہبود اور خطے کے مفادات کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے۔ہفتہ کو یہاں ساوتھ ایشین فیڈریشن آف اکاونٹنٹس(سافا)کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارک کے رکن ممالک کو خطے کے عوام کی بھلائی کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے۔

اس مقصد کیلئے خطے کے ممالک کو اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا چاہیئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت ملکی اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کی غرض سے تمام تجاویز کا خیر مقدم کریگی۔ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت رواں سال شرح نمو 5فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013میں جب ہمیں حکومت ملی تو ہمیں 8فیصد کا مالی خسارہ ورثے میں ملا اور یہ اب کم ہو کر 4.1فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ترقیاتی بجٹ میں 260فیصد اضافہ کیا ہے۔اسکے علاوہ حکومت ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا سو ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے متعد د اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں ٹیکس چوروں پر قابو پانے کیلئے عالمی اداروں کیساتھ معاہدوں پر دستخط بھی کئے ہیں۔اسحاق دار نے کہا کہ تمام سٹاک ایکسچینجز کے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ادغام سے کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کے پانچ بہترین مارکیٹوں میں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :