وزیر اعظم نواز شریف کی شیر گڑھ میں حضرت ابراہیم داود کرمانیؒ کے مزارپر آمد، پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:22

وزیر اعظم نواز شریف کی شیر گڑھ میں حضرت ابراہیم داود کرمانیؒ کے مزارپر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ہفتہ کو شیر گڑھ میں حضرت ابراہیم داود کرمانی ؒکے مزار کا دورہ کیا اور وہاں پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے گزشتہ روز شیر گڑھ میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کیا۔بعد ازاں وزیر اعظم نے یہاں حضرت ابراہیم داود کرمانی کے مزار کا دورہ کیا ،وہاں پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔رکن قومی اسمبلی عاشق حسین کرمانی ،بریگیڈئر (ر)جاوید احمد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :