کراچی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میںکمی رحجان

انٹربینک مارکیٹ میںڈالرکی قدرمیں5پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ مارکیٹ ڈالر10پیسے سستاہوگیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:20

کراچی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میںکمی رحجان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) ہفتہ کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میںکمی رحجان دیکھاگیاجبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میںڈالرکی قدرمیں5پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ مارکیٹ ڈالر10پیسے سستاہوگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں10پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید105.90روپے سے کم ہوکر105.80روپے اورقیمت فروخت106.10روپے سے کم ہوکر106روپے پرآگیااسی طرح40پیسے کی کمی سے یوروکی قیمت خرید115روپے سے گھٹ کر114.60روپے اورقیمت فروخت116.50روپے سے گھٹ کر116.10روپے پرآگئی تاہم20پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید136روپے سے بڑھ کر136.20روپے اورقیمت فروخت137.50روپے سے بڑھ کر137.70روپے پرجاپہنچی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وارپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میںیوروکی قدرمیں40پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قدرمیں1.20روپے کانمایاںاضافہ ریکارڈکیاگیا۔#

متعلقہ عنوان :