قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ، حکومت ڈان لیکس سے متعلق اصل حقائق سامنے لائے ،ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والا قوم کا محسن نہیں ، چھوٹے موٹے کرداروں کی قربانی دے کر اصل ذمہ داران کو بچایا جا رہا ہے

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کا ڈان لیکس کی رپورٹ پرردعمل کا اظہار

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:17

قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ، حکومت ڈان لیکس سے متعلق اصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدرجنرل(ر) سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ، حکومت ڈان لیکس سے متعلق اصل حقائق سامنے لائے اور بتایا جائے کہ حقیقی ذمہ دار کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اے پی ایم ایل کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے اجلاس میں بیٹھے افراد میں سے کس نے خبر لیک کی ، قومی سلامتی کے کسی بھی ایشو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، بتایا جائے اجلاس میں موجود افراد میں سے جس شخص نے خبر لیک کی اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے ۔

سید پرویز مشرف نے کہا کہ چھوٹے موٹے کرداروں کی قربانی دے کر اصل ذمہ داران کو بچایا جا رہا ہے۔ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والا قوم کا محسن نہیں ہو سکتا ، حکومت اصل رپورٹ سامنے لائے۔

متعلقہ عنوان :