حکومت زراعت بالخصوص لائیوسٹاک سیکٹر کے لیے فائدہ مند پالیسیاں تشکیل دے ،عبدالباسط
یہ شعبہ معاشی بحالی و ترقی کے عمل میں بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے، لاہور چیمبر میں کسان ونگ کی قائدملت لیاقت علی خان ایوارڈ/گولڈمیڈل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 29 اپریل 2017 21:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک سیکٹر کی جانب تھوڑی سی توجہ دیکر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی بہت زیادہ مانگ ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ زندہ جانوروں کی برآمد کے بجائے صرف گوشت کی برآمد پر توجہ دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیداوار کا پندرہ فیصد حصہ ٹرانسپورٹیشن کے دوران ضائع ہوجاتا ہے ، فارم ہائوسز پر نفع و نقصان کے بغیر چلرز قائم کرکے اس ضیاع کو روکا جاسکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ان چلرز کے قیام کے لیے پانچ سال کے لیے آسان شرائط پر قرضے دے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ خوراک کی مقامی ضروریات کا پچیس فیصد حصہ پولٹری میٹ سے پورا ہوتا ہے، اس صنعت کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے ضروری ہے کہ پولٹری انڈسٹری میں استعمال ہونے والی درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی کم سے کم کی جائے۔ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں لائیوسٹاک سیکٹر بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے لہذا حکومت ان کے لیے خصوصی پالیسیاں تشکیل دے۔ (قیوم زاہد)متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.