سرکودھا،مختلف مقامات پر ڈیکیتی کے وارداتیں

ڈاکوئوں نے سی این جی اسٹیشن کے عملے سے 5 لاکھ اور پٹرول پمپ سے 35 ہزار روپے لوٹ لیئے

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) 2مختلف مقامات پر دو پٹرول پمپ ، سی این جی اسٹیشن لوٹ لیے گئے۔ سرگودھا لاہور روڈ پر مسلح ڈاکوئوں نے ایک سی این جی اسٹیشن میں گھس کر عملہ کو اسلحہ سے خوف زدہ کرکے 5 لاکھ کا کیش، مالک سے موبائل فون اور گاڑی کی چابی چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وجیدی کے علاقہ میں واقع اورنج پٹرول پمپ میں تین مسلح ڈاکوئوں نے گھس کر گن مین سے اسلحہ کے زور پر گن چھین کر اسے عملہ سمیت سٹور میں بند کرکے کیشیئر سے دن بھر کا کیش 35 ہزار روپے عملہ سے چار موبائل فون اور ایک رائفل چھین کر اطمینان کے ساتھ بھاگ گئے۔

دونوں وارداتوں میں اطلاع کے باوجود پولیس نہ پہنچ سکی۔ پولیس کے مطابق نفری مردم شماری اور وزیر اعلی کے دورے پر ہے۔ واپس آنے پر کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :