Live Updates

جرائم کے کنٹرول کیلئے بنائی جانیوالی فورسز حکمرانوںکے تحفظ کیلئے سر گرم ،دن دیہاڑے ہونیوالی ڈکیتی کی وارداتیں ثبوت ہیں ،ایلیٹ فورس کی طرح ڈولفن فورس بھی حکومتی کارندوں کے تحفظ میں مصروف عمل،ایم پی اے تحریک انصاف سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:54

جرائم کے کنٹرول کیلئے بنائی جانیوالی فورسز حکمرانوںکے تحفظ کیلئے سر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جرائم کے کنٹرول کے بہانے سے بنائی جانے والی فورسز حکمران جماعت کے تحفظ کیلئے سر گرم ہے شہر میں دن دیہاڑے ہونے والی متعدد ڈکیتی کی وارداتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ماضی کی باقی فورسز کی طرح ڈولفن بھی مطلوبہ نتائج دکھانے میں ناکام رہی ہے بلکہ جس طرح ایلیٹ فورس وی آئی پیز کا تحفظ کر رہی ہے اسی طرح ڈولفن فورس حکمران جماعت کے عہدیداروں اور کارندوں کو تحفظ فراہم کر نے میں سر گرم ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار خیال کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اداروں کو سیاسی مداخلت کی وجہ تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے پنجاب کے اداروں کی حکمران جماعت سے ہمدردیوں سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے انہیں قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی جیبوں سے تنخواہیں ملتی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری اداروں کو سیاست سے پاک نہ کیا گیا تو صورت حال تشویشناک ہو سکتی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات