اللہ کی مدد اور عوام کی سپورٹ ہو تو باقی کچھ معانی نہیں رکھتا،مریم نواز

لوگوں کے جذبہ کی طرف دیکھو، الحمدللہ، دن کی روشنی جلسہ اور وہ بھی اتنا بڑا ،اس کو کہتے ہیں عوام،ٹوئٹ

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:47

اللہ کی مدد اور عوام کی سپورٹ ہو تو باقی کچھ معانی نہیں رکھتا،مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ اوکاڑہ کا جلسہ بہت بڑا ہے،لوگوں کے جذبہ کی طرف دیکھو، الحمدللہ، دن کی روشنی جلسہ اور وہ بھی اتنا بڑا ،اس کو کہتے ہیں عوام۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دن کی روشنی جلسہ اور وہ بھی اتنا بڑا ،اس کو کہتے ہیں عوام،اوکاڑہ کا جلسہ بہت بڑا ہے،لوگوں کے جذبہ کی طرف دیکھو ،الحمدللہ، "شیر آگیا"،اللہ کی مدد اور عوام کی سپورٹ ہو تو باقی کچھ معانی نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے آج اوکاڑہ میں بڑا جلسہ کیا ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا جو پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے وہ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ،ایسے لوگ پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

متعلقہ عنوان :