نیو ٹی وی کے پروگرام ’’لائیو ود نصر اللہ ملک‘‘ میں شر انگیز الزام تراشی پر پیمراکاچینل کو6مئی 2017ء تک جوابدہی کا حکم
ہفتہ 29 اپریل 2017 20:46
(جاری ہے)
ایسے گھنائونے الزاما ت اور شر انگیز الفاظ کا نشر ہونانہ صرف نیشنل ایکشن پلان بلکہ سپریم کورٹ کے نافذ کردہ الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ء کی شقوں 3(1)(i), 3(1)(k), 4(7)(a), 4(7)(b), 19, 22اور23کی بھی صریحاًً خلاف ورزی ہے۔
لہٰذا بذریعہ اظہارِ وجوہ نوٹس ہٰذانیو ٹی وی سے سات (7)یوم یعنی مؤرخہ6مئی 2017ء دوپہر4بجے تک جواب طلب کیا جاتا ہے کہ کیا یہ چینل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے یا جان بوجھ کر نیشنل ایکشن پلان کی صریحاًً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے متشددّانہ بیانات نشر کیے گئے ہیں جو پاکستان کے قومی مفاد ات سے متصادم ہیں ۔ چینل انتظامیہ اس بات کی بھی وضاحت کرے کہ کیوں نہ لائسنس ہولڈپر ایسے گھنائونے الزامات اور شر انگیز الفاظ نشر کرنے پر سیکشن 27کے تحت پروگرام’’لائیو ود نصر اللہ ملک‘‘ بندکر دیا جائی یاسیکشن 29 کے تحت’’ نیو ٹی وی‘‘ پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائی یاسیکشن 30 کے تحت’’ نیو ٹی وی ‘‘کا لائسنس معطل /منسوخ کر دیا جائے مزید برآں نیو ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پروگرام کے میزبان(اگر وہ خواہشمند ہے /ہیں) کو اپنے دفاع میں ذاتی شنوائی کیلئے مؤرخہ9مئی 2017ء دوپہر12 بجے بُلایا جاتا ہے۔ مقررہ تاریخ تک جواب نہ ملنے اور ذاتی شنوائی پر پیش نے ہونے کی صورت میں پیمرا یکطرفہ کاروائی کرنے کا مجاز ہو گا ۔مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.