اوکاڑ ہ میرا سب سے پیارا شہر ہے، عوام کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے 74کروڑ روپے کی لاگت سے دیپالپور چوک فلائی اُوور بنا نے کا تحفہ دے رہے ہیں ، ہماری حکومت نے اوکاڑہ کا ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا ہے

وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:43

اوکاڑ ہ میرا سب سے پیارا شہر ہے، عوام کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے 74کروڑ ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اوکاڑ ہ میرا سب سے پیارا شہر ہے، اوکاڑہ کی عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے 74کروڑ روپے کی لاگت سے دیپالپور چوک فلائی اُور بنا نے کا تحفہ دے رہے ہیں رہے ہیں ہماری حکومت نے اوکاڑہ کا ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا ہے۔وہ ہفتہ کو اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ 2018میں ہم لوڈ شیڈنگ کامکمل خاتمہ کر دیں گے جب بجلی آئیگی پھر نہیں جائیگی ہم ملک کو ترقی کی طرف لیکر جا رہے ہیں یہ ہمیں کام نہیں کر نے دے رہے ہیں کچھ لوگ ترقی کی راہ میں روکاؤٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سڑکیں اور پل بنا رہے ہیں یہ دھکے کھا رہے ہیںہم نے اوکاڑہ کی عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے 74کروڑ روپے کی لاگت سے دیپاپور چوک فلائی اُور بنا نے کا تحفہ دے رہے ہیں رہے ہیں ہماری حکومت نے اوکاڑہ کا ریلوئے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی موٹر وے انشا اللہ جلد مکمل ہو جائیگی بجلی ان لو گوں نے خراب کی ہے ہم ٹھیک کرنے آے ہیں اور ٹھیک کر کے دم لیں گے یہ پھر کبھی نہیں جا ئیگی 2018ء میں انشاللہ اوکاڑہ کو انڈسٹریل زون بنا ئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہاں بے روزگا ری کا خا تمہ ہو گا اور ترقی ملے گی ہم اپنا کا م کرتے رہیںگے مخالفین حسد سے اپنی موت خود مر جا ئیں گے اور ہم بجلی کو ٹھیک کر کے سستی بھی کریںگے اوکاڑہ میں کروڑوں روپے کے فنڈ سوئی گیس پر خر کیئے جا رہے ہیں ۔