سنی تحریک سکھر کے زیر اہتمام جلسہ معراج النبی ؐ محفل نعت کا انعقاد

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) سنی تحریک سکھر کی جانب سے قادری جامع مسجد میں جلسہ معراج النبی ؐ محفل نعت بسلسلہ روانگی عمرہ میر مصری خان چاچڑ پروگرام منعقد ہوا جس میں علماء اکرام ،مذہبی ، سیاسی و سماجی ،تاجر برادری اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی جس میں مفتی محمد اشرف سکندری ،مفتی قاری محمد ساجدقادری، مشرف محمود قادری ،حا فظ مٹھل قاسمی ،مولانا غوث بخش قادری ،الحاج محمد عدنان قادری ،محمد سجاد قاسمی ،محمد حبیب ناصر ،محمد رضوان قادری ،محمد سعید قادری ،محمد فیصل میمن ، حاجی رحیم بخش قاسمی ،نواب قاسمی، عبد الشکور قادری ،مولانا محمد حسن جتوئی ،کاشف قادری ،طالب حسین میرانی،ولی محمد عباسی،ملک گل محمد اعوان و دیگر موجود تھے۔

پاکستان سنی تحریک سندھ کے صوبائی صدر حضرت علامہ نور احمد قاسمی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب آپریشن ،رد الفساد آپریشن اپنی کامیابی کی طرف جاری و ساری ہیں رد الفساد آپریشن کے خوف سے دہشت گرد خود اپنے آپ کو فوج کے حوالے کرنا شروع کردیا ہے طالبان کے ماسٹر مائینڈ احسان اللہ احسان نے بھی اپنی گرفتاری دے کر طالبان دہشت گردوں کو کا پردہ فاش کردیا ہے جس میں اس نے اقرار کیا ہے کہ ہمیں پاکستان میں دہشت گردی کرنے کیلئے ہمیں امریکہ ،بھارت،افغانستان،فنڈنگ دیتے تھے قائد تحریک شہید محمد سلیم قادری نے 1995میں حکومت کو آگاہ کردیا تھا یہ طالبان ،القا ئدہ،جیش سپاہ ،لشکر جھنگوی یہ سب امریکہ کی پیدا کردہ اولاد ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف پاکستان میں دہشت گردی فرقہ واریت کروانا اور پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ہے اور دہشتگردوں کو فنڈنگ دینے پر ملک پاکستان میں امریکہ ،بھارت ،افغانستان کے سفارتخانے بند کیئے جائیںپاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور پاک فوج کا ساتھ دیا ہے اور پاکستا ن بنانے میں عوامِ اہلسنت کی قربانیاں شامل ہیں رد الفساد آپریشن کی کامیابی پر ہم پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے اور جو ان کے سہو لت کار ہیں ان پر بھی جس طرح مدارسوں پر پر نظر ہے اسی طرح اسکولوں ،کالجوں ، یونیور سٹیوں پر بھی نظر رکھی جائے اور تعلیمی ادا روں میں سیاسی ،مذہبی اور لسانی کے وال چاکنگ اور لیڈروں کی پینا فلیکس اور جھنڈوں سے پاک کیا جائے اور اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے تعلیمی اداروںکو ان چیزوں سے پاک ہونا چاہیے میمبر سندھ رابطہ کمیٹی خیر پور کے مفتی اشرف سکندری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرا ج النبیؐ ایک حقیقت ہے جو معراج النبی ؐ کو نہیں مانتے وہ یہو دو نصا ریٰ کے پیرو کار ہیں اور ان کا معراج النبی کو نہ ماننا ان کی علم سے دوری ہے اہل ایمان والے ہی معرا ج النبی ؐ اور میلا د المصطفیٰ مناتے ہیں نبی پاک ؐ کی غلامی میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے اور ان کے دامن کو مظبو طی سے تھامے رکھو مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہم پاکستان سنی تحریک کے قائدین اور کارکنان کی ناموس رسالت ؐ مسا جد اہلسنت تحفظ مزارات حقوق اہلسنت کی خاطر قربانیوں کو ہم فراموش نہیں کرسکتے اور ہم سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے قائدین کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے بعد از عمرہ روانگی پر میر مصری خان چاچڑ کو احرام شریف ، کتاب رفیق الحرمین شریف،تحفہ پیش کیا گیا جس پر میر مصری خان چاچڑ نے پاکستان سنی تحریک کی حوصلہ افضائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جتنی انھوں مجھے محبت دی ہے میں ان کو کبھی نہیں بھلا سکتا ۔

(جاری ہے)

اور میںاس محفل پاک میں تمام حاضرین کیلیے مدینے پاک میں روضہ رسول ؐ کی حاضری کیلئے دعا ء خیر کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :