مومن وہ ہے کہ وہ ہمہ وقت اسلام کا مبلغ رہے ‘ہماری تنزلی اور غلامی کا سبب یہی ہے کہ ہم نے اسلام کے اصولوں پر عمل کرنا ترک کردیا ہے ‘اطاعت شعار بندہ خدا کا محبوب بن جاتا ہے

جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے صدر قاضی مشہود احمد طاہری کا بیان

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے صدر قاضی مشہود احمد طاہری نے کہا ہے کہ مومن وہ ہے کہ وہ ہمہ وقت اسلام کا مبلغ رہے ‘ہماری تنزلی اور غلامی کا سبب یہی ہے کہ ہم نے اسلام کے اصولوں پر عمل کرنا ترک کردیا ہے ‘اطاعت شعار بندہ خدا کا محبوب بن جاتا ہیب اللہ اس بندے کو اپنی اطاعت کی وجہ سے مقام قرب پر قائم فرما دیتا ہے اللہ کا دین آسانیوں والا ہے رسول ؐ فرماتے ہیں لوگوں آسانی کرو سختی نہ کرو تسکین دو نفرت نہ دلائو دین اسلام امن و سلامتی کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں عت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے برانچز کے عہدیداران کی حلف برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی عہدیداران نائب صدر خلیفہ محمد اشرف جتوئی ، فنانس سیکرٹری اقبال سوھو ، پریس سیکرٹری ڈاکٹر سعید اعوان ، معاون صدر مشتاق احمد سومرو نے بھی شرکت کی جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے صدر محمد کامران طاہری نے برانچز کے عہدیداران سے حلف لیا قاضی مشہود احمد طاہری نے مزید کہا کہ اولیاء اللہ اور صوفیائے کرام کی عظیم المرتبت ہستیاں انسانوں کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہیں اولیاء کرام نے دین اسلام کی تبلیغ عوام کی اصلاح و تربیت اور تزکیہ نفس کے مقدس فرائض سرانجام دیئے اویالء کی ہستیاں عوام کے لئے شفا اور سکون کا ذریعہ بھی ہیں اولیاء کی بے شمار اعلی ٰ صفات میں یہ صفت شامل ہے کہ وہ بہترین نفساتی مفالج بھی ہیں ہمارے دن میں حسن اخلاق پر بڑا زور دیا گیا ہے آج ہم دولت پرستی میں مبتلا ہو کر اپنے ضمیر کی آواز بھی نہیں سن رہے ہیں جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرست اعلی ٰ محبوب سجن سائیں کا مشن آج کے دور میں اہم ضرورت ہے اس مشن کا مقصد انسانوں کو حقیقی انسانیت کا درس دینا ہے اسلام کے حقیقی پیغام محبت کو عام کرنا ہے سیرت مبارکہ پر اپنی زندگی کو بسر کریں مخلوق خد ا کی خدمت کو اولیت دینی ہے اس موقع پر عبید اللہ عباسی ، خلیفہ محمود علی طاہری ، اقبال حسین ، محرم علی ، آصف علی ابڑو ، صبغت اللہ طاہری ، حافظ اعجاز احمد ، مولانا منیب اللہ طاہری ، رضوان مصطفی طاہری تمام برانچز کے عہدیداران و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :