سکھر‘منڈی میں قائم بار دانے کی دکان پر آتشزدگی ‘ لاکھوں روپے کا بار دانہ جل کر خاکستر

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء)منڈی میں قائم بار دانے کی دکان پر آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا بار دانہ جل کر خاکستر ، فائر ٹینڈر حسب روایت تاخیر سے پہنچی ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے شکارپور روڈ کے قریب واقع سبزی منڈی میں قائم سراج احمد بار دانے والے کے گودام میں اچانک آگ بھڑی اٹھی جس کی نتیجے میں پورے گودام میں رکھا ہوا لاکھوں روپے کا بار دانہ جل کر خاکستر ہو گیا دکانداروں کے مطابق آگ گودام کے عقب میں واقع ٹی این ٹی ورکشا پ سینٹر میںموجود کچہرے کے ڈھیر میں لگی ہوئی تھی جس کی کچھ چنگاریاں ہوا سے اڑ کر گودام میں آن گری اور آگ لگ گئی آگ کی فوری اطلاع فائر اسٹیشن کو دی گئی مگر حسب روایت فائر ٹینڈر تاخر سے پہنچی اگر بروقت آگ پر قابو پا لیا جاتا تو نقصان سے بچا جا سکتا تھا گودام کے مالک سراج الدین نے ضلعی انتظامیہ سے مالی مدد کی اپیل کی ہے ۔