جھڈو ‘مردم شماری کیلئے مامور پاکستان آرمی کا جوان قربان علی برڑو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:32

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) جھڈو میں مردم شماری کے لئے مامور پاکستان آرمی کا جوان قربان علی برڑو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وفات پا گیا ۔ مرحوم قربان علی ولد محمد پریل برڑو کا تعلق شکارپور سے بتایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

جو کہ پاکستان آرمی لانس نائیک کے رینک سے ریٹائرڈ ہوا تھا اور مردم شماری کے لئے جھڈو میں سیکورٹی شعبہ میں مقرر کیا گیا تھا ۔

مرحوم کی نماز جنازہ ہائی اسکول گرائونڈ جھڈو میں مفتی عمران حسین کی امامت میں ادا کی گئی جس میں کرنل ندیم ، کرنل ہمایوں ، چیئرمین جھڈو شکیل احمد قائم خانی ، اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد لغاری ، مختیارکار جھڈو نذیر خاصخیلی اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم قربان علی کی میت کو تدفین کے لئے شکارپور روانہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :