احتساب عدالت سرکاری خزانے کو 462 ارب روپے کا نقصان پہچانے کے ریفرنس میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر کے ریفرنس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) احتساب عدالت سرکاری خزانے کو 462 ارب روپے کا نقصان پہچانے کے ریفرنس میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر کے ریفرنس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی،ہفتے کو ریفرنس کی سماعت کے موقع پر طریفین کے وکلاء نے حتمی دلائل مکمل کرلئے ،وکیل صفائی نے حتمی دلائل میں کہا کہ ان کے موکل ڈاکٹر عاصم کا ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں ہے ،انہیں ریفرنس میں زبردستی ملوث کیا گیا ہے،وکیل صفائی کے مطابق جس پراپرٹی کا حوالہ دیا جارہا ہے ،اس سے ڈاکٹر عاصم کا کوئی تعلق نہیں ہے بے بنیاد الزام ہے ،وکیل صفائی کا کوئی نے مزید کہا کہ جو گواہان ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینا چاہتے ہیں،انہیں پیش نہیں کیا جارہا ہے ،نیب کے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا گیا ڈاکٹر عاصم نے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے،اس بارے میں گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔