کراچی‘ عدالت نے منی چینجرز کمپنی میں ایک کروڑ سے زائد ڈکیتی میں ملوث کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو 5 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) ضلع جنوبی کی مقامی دالت نے بوٹ بیسن کے علاقے میں منی چینجرز کمپنی میں ایک کڑور روپے سے ذائد ڈکیتی میں ملوث کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ ثناء اللہ 5 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں،تفتیشی افسر نے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 19 لاکھ روپے اور ایک گاڑی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ،ملزم کی گرفتاری سکندرآباد سے عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :