پنجاب کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کرنیکا فیصلہ‘ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو ہوگا

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پنجاب کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کرنیکا فیصلہ ‘آخری بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گاجبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی مطابق وفاقی حکومت کے مئی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد پنجاب کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ پنجاب حکومت کا یہ اخری بجٹ ہوگا تاہم بجٹ اجلاس سے پہلے اسمبلی کے سو دن پورے کرنے کے لئے 20 کو اجلاس بلوایا جائے گا۔