محکمہ تعلیم نے تمام پرائیویٹ سکولوں میں پلے گرانڈ بنانا لازمی قرار دے دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) محکمہ تعلیم نے تمام پرائیویٹ سکولوں میں پلے گرانڈ بنانا لازمی قرار دے دیا‘ پلے گرانڈ نہ ہونے کی صورت میں سکول کا لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے شہر کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں پلے گرانڈز بنانا لازمی قرار دے دیا سکولوں میں پلے گرانڈز بنانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام پرائیویٹ سکولوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

احکامات پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں جاری کیے گئے محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بچوں کی جسمانی نشوونما کے لیے سکولوں میں کھیل کے میدان لازمی قرار دیئے ہیں نوٹیفیکیشن میں خصوصی طور ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں پلے گرانڈ نہ ہونے کی صورت میں لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :