کس عمر خان کینال سسٹم پنجاب کے نہری نظام میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہو گا‘ وزیر آبپاشی پنجاب

113 کلو میٹر طویل نہر سے ساٹھ ہزار ایکڑ بارانی رقبے کو سیراب کیا جا سکے گا‘امانت اللہ شادی خیل کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی کے بارانی علاقوں میں آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کس عمر خان کینال سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی کی روشنی میں عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس کینال سسٹم کی باقاعدہ تعمیر آئندہ سال شروع ہو گی جس سے 60 ہزار ایکڑ رقبے کو سیراب کیا جاسکے گا۔

یہ بات انہوں نے محکمہ آبپاشی کے کمیٹی روم میں کس عمر خان کینال سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔اجلاس میں اریگیشن کنسلٹنٹ ایم ایچ صدیقی ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) شاہد سلیم چوہدری ، ڈپٹی سیکرٹری (ڈویلپمنٹ)عابد علاؤالدین، چیف انجینئر سرگودھا محمد اسلم تبسم ، ہیڈ پی ایم او بیراجز امجد سعید،ایگزیکٹو انجینئرمیانوالی تبریزاحمدکے علاوہ کنسلٹنٹ فرم کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر کو کس عمر خان کینال سسٹم منصوبہ کے بارے میں مجوزہ ٹائم لائن سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ رواں برس 31 مئی تک فیلڈ سروے مکمل کر لیا جائیگاجبکہ 25 جولائی تک کینال کے لے آڈٹ کو حتمی شکل دے دی جائیگی ۔ اس طرح 31 جولائی تک تازہ سروے کی روشنی میں اپ ڈیٹڈ فزبیلٹی رپورٹ تیا ر کر لی جائیگی جبکہ 31 اگست تک جیوٹیک انویسٹی گیشن کا عمل مکمل کیا جائیگا ۔

بعد ازاں 31 اکتوبر تک کینال سسٹم کے بیراج کی ڈیزائنگ کی جائیگی اور رواں برس کے آخر تک منصوبے کا پی سی ون تیا ر کر لیا جائیگا۔ صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی خیل نے کس عمر خان منصوبے کی ٹائم لائن پر اپنے اطمینان کااظہار کیا تا ہم انہوں نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مجوزہ منصوبے سے کسان برادری کو جلد از جلد مستفید کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 133 کلو میٹر طویل نہر کی تعمیر ضلع میانوالی کے پسماندہ علاقوں میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جس سے علاقے میں معاشی خوشحالی آئیگی اور کسان برادری کا ملکی معیشت میں کردار مزید نکھر کر سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :