محکمہ بلدیات نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے صوبہ کی9 شہروں میں11 الیکٹرانک خدمت مراکزقائم کر دئیے ہیں‘ ملک اقبال چنٹر

عوام الناس کو ان مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے ہر قسم کی فوری سہولیات احسن طریقہ سے فراہم کی جا رہی ہیں‘وزیرکو آپریٹو پنجاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) صوبائی وزیرکو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کی روشنی میںعوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اسی لئے محکمہ بلدیات نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے صوبہ کی9 شہروں میں11 الیکٹرانک خدمت مراکزقائم کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاںایک ہی چھت تلے پیدائش، کریکٹر،دومیسائل،ڈیتھ،طلاق سرٹیفیکیٹ،ڈرایئونگ لائسنس، ای سہولت، فرد کا اجراء،موٹر وہیکل رجسٹریشن،شناختی کارڈ، روٹ پرمٹ،ٹوکن ٹیکس اور وہیکلز ٹرانسفر آف اونر شپ جیسی سہولیت فوری احسن طریقہ سے فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی،سرگودہا،گو جرانوالہ،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان ،ڈی جی خان اور بہاولپور میں ای۔ خدمت مراکز قئم کر دئے گئے ہیں ۔لاہور اور سرگودہا میں مزید سنٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے جنہیں جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں بھی عوام کو ان سہولیات سے مستفید کر دیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :