Live Updates

وزیراعظم تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگیں: شیریں مزاری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اپریل 2017 19:37

وزیراعظم تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگیں: شیریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں جلسے کے دوران وزیراعظم کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق ریمارکس پر رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ شیریں مزاری نے وزیراعظم سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نوازشریف یاد رکھیں کہ  ن لیگ میں بھی خواتین ہیں اوران کی بیٹی بھی ہے۔ تحریک انصاف خواتین کی تضحیک پر خاموش نہیں رہے گی۔ خواتین سے متعلق اس لیے بات کرنا کہ وہ مخالف ہیں شرمناک عمل ہے۔ خواجہ آصف سے لے کر نواز شریف تک سب کی سوچ عجیب ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات