انیس ایڈدوکیٹ کی جانب سے میر پور خاص میںکار اور موٹرسائیکل تصاد م میں ایک طالبعلم کے جاں بحق ،دوسرے کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس

وزیر اعلی سندھ ، امتحانی مراکز کو شہر سے باہر 10کلو میٹر دور قائم کرنے کا نوٹس لیں، سینئر وائس چیئر مین پاک سر زمین پارٹی

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:26

انیس ایڈدوکیٹ کی جانب سے میر پور خاص میںکار اور موٹرسائیکل تصاد م میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈوکیٹ نے میر پور خاص میںکار اور موٹرسائیکل کے تصاد م کے نتیجے میں میٹرک کے ایک طالب علم نعمان میمن کی شہادت اور ایک طالب علم نور عباس کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ امتحانی مراکز کو شہر سے باہر 10کلو میٹر دور قائم کرنے اور والدین کے مسلسل جاری احتجاج کے باوجود بھی متعلقہ افسران کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لینے کا نوٹس لیں اور زخمی طالب علم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ․ انہوں نے جاں بحق ہونے والے طالب علم نعمان میمن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات ، لواحقین کے لئے صبر جمیل اورزخمی ہونے والے طالب علم نور عباس کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :