گلگت سیف سٹی کے مثبت نتائج سے جرائم میں کمی آئی ہے، شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور شہر کی شناخت کیلئے منصوبے میں مذید بہتر ی لائی جارہی ،اس سے کسی ناخوشگوار واقعے سے قبل ہی روک تھام ممکن ہوگی،سکردو میں بھی جدید نائٹ ویژن کیمروں کی تنصیب کیجائیگی ،اس کیلئے کاغذی کارروائی کو حتمی دیدی گئی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا اجلاس سے خطاب ،ملاقاتو ں میں گفتگو چین اور گلگت بلتستان کے مابین سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا آن آرائیول کی پالیسی زیر غور ،نگر تاسمائر نگر15کلو میٹر شاہراہ کی منظوری

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:21

گلگت سیف سٹی کے مثبت نتائج سے جرائم میں کمی آئی ہے، شہر میں داخل ہونے ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت سیف سٹی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی آئی، شہر میں جرائم کے مرتکب ہونیوالوں کی گرفتاری ہوئی، گلگت سیف سٹی منصوبے میں مذید بہتر لائی جارہی ہے جس سے گاڑیوں اور شہر میں داخل ہونیوالے افراد کی شناخت کو ممکن بنایا جاسکے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل ہی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا،گلگت سیف سٹی پراجیکٹ کی اہمیت کے مثبت نتائج کو مدنظررکھتے ہوئے سکردو میں بھی سیف سٹی منصوبے کے تحت جدید اور نائٹ ویژن سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائیگی جس کیلئے کاغذی کاروائی کو جلد ازجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

،چین کی حکومت کے ساتھ ویزا آن آرائیول کی پالیسی زیر غور ہے تاکہ چین اور گلگت بلتستان کے مابین سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ دیا جاسکے گا،وزیراعلیٰ نے نگر حلقہ1 قربان علی روڈ کے کے ایچ تا مرتضیٰ آبا د تاسمائر نگر15کلو میٹر شاہراہ کے منصوبے کی منظوری دیدی اورشفقت علی خان کوپولینڈ کیلئے پاکستان کا سفیر نامزد کرنے پر وزیراعظم کا خصوصی شکریہ کیا۔

وہ ہفتہ یہاں ایک اجلاس سے خطاب ، انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان پولیس اور نجی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے گلگت بلتستان کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوا ہے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے ،نجی ٹیلی کام کمپنی نے گلگت بلتستان میں سیف سٹی پراجیکٹ کی وسعت سمیت قراقرم ہائی وے پر جدید منیٹرننگ کے نظام کو تنصیب کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نگر حلقہ1 قربان علی روڈ KKHتا مرتضیٰ آبا د تاسمائر نگر15کلو میٹر شاہراہ کے نظر ثانی کی منصوبے کی منظوری دی جس پر249.699ملین کی لاگت آئیگی اور نگر کے عوام کو اس منصوبے سے بہترزرائع نقل وحمل کی سہولت میسر آئیگی،محکمہ تعمیرات عامہ کوصوبے کے شاہراہوں کی تعمیر بین الاقوامی میعار کے مطابق کرنے کیلئے جدید مشینری کی خریداری کیلئی22کروڈ80لاکھ ر وپے کے منصوبے کی منظوری دے گی جس کے تحت7کروڈ کی لاگت سے ویل پیرور، 2کروڑ 30لاکھ کی لاگت سے کیمبر ٹرک ہینو، 8کروڑ سے زائد رقم سے موبائیل اسفالٹ پلانٹ اور5کروڑ کی رقم سے روڈ رولر کی خریداری عمل میں لائی جائیگی ،گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے شفقت علی خان کوپولینڈ پاکستان کیلئے پاکستان کا سفیر نامزد کرنے پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے پولینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائد عوام و وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔