بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو حقائق پر مبنی ہے ن لیگی رہنماء تنقید سے گریز کریں ورنہ بھر پور جواب دیاجائیگا، مہرین انو ر راجہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:18

بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو حقائق پر مبنی ہے ن لیگی رہنماء تنقید سے گریز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی میں گفتگو حقائق پر مبنی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کی رگوں میں شہید ماں کا خون دوڑ رہا ہے ، ن لیگی پیپلزپارٹی کے قائدین پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ ہم بھر پور جواب دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ والے الزام تراشی پر اتر آئے ہیں ،پورا ملک نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہا ہے اور وہ میں نہ مانے پر قائم ہیں ، گلی گلی نوازشریف کے خلاف تحریک چل رہی ہے ،ہم نے جمہوری نظام کے لئے نواز شریف کاساتھ دیا لیکن اب نوازشریف کو گھر جانا ہوگا ، جمہوریت کے نام پر عوام کودھوکہ دینے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ، نوازشریف اور ان کے ساتھیوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ، وہ آج بھی پرانا رویہ رکھتے ہیں ۔