پاکستان کی ترقی و خوشحالی اسی صورت ممکن ہے جب حکمرانوں کیلئے سخت احتساب کا نظام موجود ہو،احتساب کا نظام صرف عوام کیلئے نہیں حکمرانوں کا بھی ہونا ضروری ہے،انجینئر یاسر گیلانی

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اسی صورت ممکن ہے جب حکمرانوں کیلئے سخت احتساب کا نظام موجود ہو،حکمران ابھی تک اپنے پر لگنے والے الزامات کا جواب نہیں دے سکے ہیں ،پوری قوم ان سے حساب مانگ رہی ہے مگر وہ خاموش ہیں ،احتساب کا نظام صرف عوام کیلئے نہیں ہونا چاہیے حکمرانوں کا کڑا احتساب بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز ہفتہ کو تحریک انصاف شاہدرہ کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ شفاف احتساب کے لئے نظام پر زور دیا اور غیرجانبدار احتساب کے نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے ،معاشرہ میں موثر احتساب کا عمل آج سے ہی شروع کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :