Live Updates

کرپشن کیخلاف عمران خان کی لازوال جدوجہد کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا،اقتدار کو بچانے کیلئے کی جانیوالی تدبیریں حکمرانوں کے گلے اپنے پڑ جائیں گی، مسرت جمشید چیمہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی لازوال جدوجہد کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،اسلام آباد جلسے میں شرکت کرنے والے لاکھوں افراد کے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی گونج پورے ملک میں سنی گئی ہے ۔وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پانامہ فیصلے کے بعد نواز شریف کے پاس وزیر اعظم کے منصب پر براجمان رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا ۔ اقتدار کو بچانے کیلئے کی جانے والی تدبیریں حکمرانوں کے گلے پڑ جائیں گی ۔انہوںنے کہا کہ وفاقی وزراء سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات میں کشیدگی پیدا کر رہے ہیں جو خود ان کیلئے سود مند نہیں۔ پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہو گی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :