Live Updates

عمران خان صرف نعروں کی سیاست جانتے ہیں ،عوام کی خدمت نعروں سے نہیں ہوتی مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے،جھوٹ کی بیساکھی الزام تراشی کرنیوالوں کی منفی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتی،ایم پی اے مسلم لیگ ن آزاد علی تبسم کا بیان

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:18

عمران خان صرف نعروں کی سیاست جانتے ہیں ،عوام کی خدمت نعروں سے نہیں ہوتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان صرف نعروں کی سیاست جانتے ہیں عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ،عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیخلاف سازشیں کرنیوالے عناصر ایک بار پھر جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں جھوٹ کی بیساکھی الزام تراشی کرنیوالوں کی منفی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتی ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اور عوام نے الزام لگانے والوں کو ہر موقع پر ووٹ کی طاقت سے آئینہ دکھایا ہے 2018 کے عام انتخابات میں بھی یہ عناصر ناکام رہیں گے،حکومت پنجاب نے رواں سال 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے اور گندم کی خریداری مہم زوروشور سے جاری ہے کاشتکاروں کو خریداری مراکز پر بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ،پنجاب حکومت کسی کو بھی کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :