Live Updates

ڈان لیکس پرحکومتی رپورٹ بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،آئی ایس پی آر کا اس کومسترد کرنا احسن اقدام ہے، حکومت اصل ذمہ داران کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ،حقائق سامنے لائی جائیںورنہ ایک اور تحریک کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائے

ایم پی اے تحریک انصاف ڈاکٹر مراد راس کی کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:18

ڈان لیکس پرحکومتی رپورٹ بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،آئی ایس پی آر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ حکومت کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کے نوٹیفیکیش کو آئی ایس پی آر کی طرف سے مسترد کرنا احسن اقدام ہے، حکومت نے اصل ذمہ داران کو بچانے کی کوشش کی حکومت اصل حقائق عوام کے سامنے لائے ورنہ ایک اور تحریک کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا طرز حکمرانی عوام کے لئے وبال جان بن چکا ہے عوام کو طفل تسلیوں سے بہلایا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر رہی ہے اور ہر فورم پر عوام کے مسائل کو اجاگر کرتی رہے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات