اس نازک دور میں سیاست کی بجائے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے دہشت گردی کیخلاف ہم سب ایک ہیں، عابد حسین صدیقی

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس وقت سیاست کی بجائے قومی یک جہتی کی اشد ضرورت ہے دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔ وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے گا قوم متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے لیکن حکومت کو بھی ہوش کے ناخن لینا ہوں گے کیونکہ پاکستان کے دشمن ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں اور اس کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم سب نے سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ان کا خاتمہ کرنا ہے اور پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہے ۔