Live Updates

عمران خان کا موقف درست ،نواز شریف کے وزیراعظم رہنے کا جواز ختم ہو گیا ہے ، مسلمان سچائی و دیانتداری کیوجہ سے پوری دنیا پر چھاگئے ،جہاں لیڈر صادق وامین نہیں ہو گا تو لوگ کس پر اعتماد کریں گے،ایم پی اے تحریک انصاف ڈاکٹر نوشین حامد

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:11

عمران خان کا موقف درست ،نواز شریف کے وزیراعظم رہنے کا جواز ختم ہو گیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا موقف بالکل درست ہے ،نواز شریف کے وزیراعظم رہنے کا جواز ختم ہو گیا ہے ، عوام ہر جگہ ان کا سوشل بائیکاٹ کریں، مسلمان سچائی ،دیانتداری اور اپنے کردار کی وجہ پوری دنیا پر چھاگئے لیکن جہاں لیڈر صادق وامین نہیں ہو گا تو لوگ کس پر اعتماد کریں گے ۔

(جاری ہے)

قومیں پل اور میٹرو بنانے سے نہیں بلکہ کردار اور دیانت داری سے بنتی ہیں۔ وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کرپٹ سربراہ نے کرپشن کرنے کیلئے پورا نظام کرپٹ کر دیا ، 10ارب کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے اور اس سے ڈالرز کی کمی ہوتی ہے جبکہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لینا پڑتے ہیں اور اسکی قیمت مہنگائی کی صورت میں عوام ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں غربت بڑھتی جا رہی ہے مگر حکمرانوں کے اخراجات میں کوئی کمی نہیں ہو رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات