چیئرمین بلدیہ شرقی نے یو سی 30 کے لئے کچرا اٹھانے والی موٹر سائیکل وائس چیئرمین کے حوالے کر دی

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی کے ہمراہ یو سی 30 کے وائس چیئرمین مولا بخش چاند کو کچرا اٹھانے والی موٹر سائیکل حوالے کردی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موٹر سائیکل کی مدد سے تنگ گلیوں سے کچرا اٹھا نے میں مدد ملے گی اور مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری آئی گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یوسی 30 میں تنگ گلیاں ہونے کے سبب صفائی وستھرائی کے امور کو یقینی بنانے میں دشواری کا سامنا تھا جس کا چیئرمین معید انور نے فوری نوٹس لیا جبکہ اس سے قبل بھی بلدیہ شرقی کی جانب سے کچرا اٹھانے کیلئے رکشاز اور سوزوکیز کی مدد سے بلدیہ شرقی کے گنجان آباد اور تنگ گلیوں والے علاقوں میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال میں واضح بہتری نظر آئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین معید انور نے کہا کہ بلدیہ شرقی عوام کو مستقل بنیادوں پر ریلف فراہم کرنے کے لئے مسلسل اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔