قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہی: چوہدری محمدسرور

‘ عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے عمران خان جیسا محب وطن اور ایماندار لیڈ ر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ‘ ملک کو کرپشن جیسی رکاوٹوں سے پاک کر نا ہوگا: گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:10

قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہی: ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے‘ عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے ‘عمران خان جیسا محب وطن اور ایماندار لیڈ ر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ‘ ملک کو کرپشن جیسی رکاوٹوں سے پاک کر نا ہوگا ‘اداروں میں سیاسی مداخلت اور کر پشن نے ملک کو بحرانوں کے عذاب سے دوچار کر رکھا ہے ۔

پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم ‘ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہمیں ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کا یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہرپاکستانی چاہتا ہے کہ ملک کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :