پیف سکالرز کی عزم و ہمت اور مصائب والم کی داستانیں، خادم اعلی کی آنکھیں اشکبار
وزیر اعلی شہباز شریف اپنی تقریر میں پیف سکالرز کی داستانوں کا ذکر کرتے ہوئے بھی آبدیدہ پیف کی بدولت ہمارے تعلیمی خواب پورے ہوئے ہیں :پیف سکالرز کا اظہار خیال سر! جو کچھ میں آج ہوں اللہ کے فضل کے بعد پیف کی بدولت ہوں میانوالی کے انتہائی پسماندہ علاقے مہوڑیاں والا سے تعلق رکھنے والے پیف سکالر ڈاکٹر محمد سبطین اقبال کا وزیر اعلی سے مکالمہ
ہفتہ 29 اپریل 2017 20:10
(جاری ہے)
اسی دوران پیف کی طرف سے امدادی خط کی نوید پہنچی جس سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آج وہ جناح ہسپتال میں ہاؤس جاب کر رہے ہیں ۔
انہوں نے اپنی محنت کے ساتھ ساتھ پیف کو بھی اپنی کامیابیوں کا اہم زینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں جو کچھ آج ہوں وہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور پیف کی بدولت ہوں۔ سرگودھا میڈیکل کالج میںزیرتعلیم منڈی بہاولدین کی اقصیٰ مبین نے بتایاکہ وہ بچپن میں یتیم ہو گئی تھیں ۔ ماں نے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں اس کی کفالت کی۔ ماں سلائی کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے صرف پیٹ کادوزخ پالتی تھیںلیکن اعلیٰ تعلیم کی سوچ اس سے کوسوں دور تھی۔ مڈل او رمیٹر ک میں اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرنے کے بعد ماں کا خیال تھا کہ اب میراڈاکٹر بننے کاسپنا ادھورا رہ جائے گالیکن پیف نے مجھے نہ صرف ڈھارس بندھائی بلکہ میر ے تمام اخراجات کا بیڑا اٹھا یا جس کے باعث اب میں میڈیکل کالج میں سال دوئم کی طالبہ کی حیثیت سے تعلیم جاری رکھے ہوئے ہوں۔ بھکر کے ایک دور افتادہ دیہات کے غریب محنت کش کے بیٹے ساجد منظور نے بتایا کہ وہ ایک ٹریکٹر ڈرائیور کا بیٹا ہے جس کی آمدنی سے اعلیٰ تعلیم کاتصور مبہم خواب سے بڑھ کر کچھ نہ تھا لیکن پیف نے اس کا خواب حقیقت میں بدلا او رآج وہ عبدالقدیر خان لیبارٹری کہوٹہ میں بطور سب انجینئر خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔اس نے اپنی کامیابی کو قوم کی امانت قرار دیا او رعزم کیا کہ وہ بھی اپنی آمدنی کا کچھ حصہ غریب طلبا ء کی تعلیم وتربیت کیلئے خرچ کرے گا۔ سید عندلیب زہرہ نے بتایا کہ ان کا والد پاک فضائیہ میں درجہ چہارم کاملازم تھاجبکہ اس کاا یک بھائی حادثہ میںایک بازو سے معذور ہو گیا ۔ اسے غربت کے اس عالم میں اپنے تعلیمی کیریئر کوختم ہوتے پایا لیکن اپنی لگن جاری رکھی او رآج پیف کی بدولت وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف لاہور سرگودہا کیمپس میں بطور لیکچر ار خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ عزم و ہمت اور مصائب الم کی داستانیں سن کر ہر آنکھ آشکبار تھی جبکہ شرکاء پیف کے ان سکالر کی ہمت کو داد دے رہے تھے۔ شرکاء نے پیف جیسے پروگرام کو ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم قدم قرار دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.