ڈان لیکس میں چند لوگوںکو قربانی کابکرا بنا کر اصلی ذمہ داروں کو بچایا گیا ہے ‘ اعجازاحمد چوہدری

نواز شریف ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ، حکومتی وزارء مسلسل افواج پاکستان کے اصولی موقف کو نقصان پہنچا رہے ہیں

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:01

ڈان لیکس میں چند لوگوںکو قربانی کابکرا بنا کر اصلی ذمہ داروں کو بچایا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کے نوٹیفکیشن کو فوج کی طرف سے مسترد کر نے کی بھر پور حمایت کر تی ہے ، چند لوگوںکو قربانی کابکرا بنا کر اصلی ذمہ داروں کو بچایا گیا ہے،نواز شریف ملک کے لیے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ، حکومتی وزارء مسلسل افواج پاکستان کی اصولی موقف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ڈان لیکس میں ملو ث ملکی غداروں کو عبر ت کا نشا ن بنا یاجائے، نواز شریف اور ( ن لیگ ) کے در باری ملک وقوم سے مخلص نہیں ہے اور یہ مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ڈان لیکس میں ملو ث در بار یو ں کو فوری گرفتار کر کے آر ئیکل چھ کے تحت ان کیخلا ف کارروائی عمل میں لا ئی جائے اس میں کو ئی شک نہیں ہے کہ ن لیگ کے درباری ملکی سلامتی کیخلا ف ساز شیں کر تے رہے ہیں،تحریک انصاف ملکی سا لمیت اور خودمختاری پر انچ نہیں آنے دے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ شعبدہ باز حکمران غریب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے عوام کا خون چوسنے والے نواز شریف غریبوں کے ہمدرد نہیں بلکہ دشمن ہے اپنے ملک کے کسانوں اور محنت کشوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں بھارت سے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سبزیوں سمیت دیگر اشیاء منگوائی جا رہی ہے جو کہ پاکستانی کسان کے ساتھ کھلی دشمنی کا ثبوت ہے ، ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے بلکہ غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں نواز شریف عواام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں نواز شریف کے سیاہ دور اقتدار میں غریب عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے بلکہ عوام صاف پینے کا پانی تک میسر نہیں حکمرانوں کے تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :