محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کی کامیاب کاروائی ،تین افراد کے اغواء میں ملوث اغواء کار گروپ کا سرغنہ گرفتار

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے کامیاب کاروائی میں تین افراد کے اغواء میں ملوث اغواء کار گروپ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق اغواء کار گروہ کے سرغنہ محمد خان کو پشاورکے علاقے جھگڑا چمکنی سے گرفتار کر کے ایک مغوی کو بازیاب کیا گیا ،اغواء کاروں نے چند دن قبل مقامی شخص کو اغواء کرنے کے بعد ایک کروڑ بیس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا،اغواء کار کا تعلق بین الصوبائی اغواء کار گروپ سے ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :