چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر تیرہ جوڈیشل افسران کو برطرف کردیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر تیرہ جوڈیشل افسران کو برطرف کردیا گیا۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے محروم ہونے والوں میں سیشن جج بھی شامل ہے پشاور ہائی کورٹ کی انکوائری کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کے حکم پر چودہ ججز کے خلاف شکایات کی تحقیقات کی گئی اور الزامات ثابت ہونے پر تیرہ جوڈیشل افسران کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

برطرف ہونے والوں میں ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،سات ایڈیشنل سیشن جج، دو سینئر سول اور تین سول ججز شامل ہیں۔ جب کہ ایک سول جج پر الزامات ثابت نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :