Live Updates

عمران خان واحد لیڈر ہیں جو سب کے چہرے بے نقاب کررہا ہے،پرویزخٹک

ملک میں ترقی کا راستہ کھولنے پر چین کے مشکور ہیں، سی پیک میں اندھیرے میں رکھا گیا،ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے پاکستان صرف پنجاب ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:01

عمران خان واحد لیڈر ہیں جو سب کے چہرے بے نقاب کررہا ہے،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو سب کے چہرے بے نقاب کررہا ہے،کرپشن کے خلاف پورے پاکستان کو اٹھ جانا چاہیے جوبھی کرپشن کرے اسے اٹھا کر دریا میں ڈال دیا جائے۔

(جاری ہے)

پشاور میں سی پیک کے موضوع پر منعقدہ سیمینا رسے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کو ٹھیک کرنے میں تین سال لگے،اداروں کو خود مختاری دی ہے،ملک میں ترقی کا راستہ کھولنے پر چین کے مشکور ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری میں اندھیرے میں رکھا گیا،ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے پاکستان صرف پنجاب ہے،ان کا کہنا تھا کہ اب بھی کہتا ہوں روٹ ایک ہی ہونا چاہیے،صوبے میں کوئی پراجیکٹ قرضے پر نہیں کرنا چاہتا،پچھلے بیس سالوں سے خیبر پختونخوا میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی،سی پیک منصوبہ شروع ہوتے ہی ہم پر رش بڑھ گیا،دنیا بھر سے لوگ ہمارے صوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،آئندہ دس سالوں میں صوبے کے بجٹ سے ڈبل صرف منافع آئے گا،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں،بجلی کے منصوبے 2018 سے پہلے مکمل کرلیں گے،انہوں نے کپتان کی تعریف بھی کی کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو سب کے چہرے بے نقاب کررہا ہے،کرپشن کے خلاف پورے پاکستان کو اٹھ جانا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات