وزیر اعظم کا شیر گڑھ کے 100 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی اور یونین کونسلز میں بنیادی مسائل کے حل کیلئی50‘ 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:57

وزیر اعظم کا شیر گڑھ کے 100 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی اور یونین کونسلز ..
شیر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شیر گڑھ کے 100 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کیلئے 50 کروڑ روپے جبکہ علاقہ کی یونین کونسلز میں بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھی 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کر دیا۔یہ اعلانات انہوں نے شیر گڑھ میں منعقدہ تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید عاشق کرمانی کے مطالبات پر کئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ علاقہ کے نمبرداروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے بات کرینگے کہ وہ اس معاملہ پر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے رینالہ‘ شیر گڑھ سڑک کو کارپٹ کرنے کے مطالبہ پر بھی رضامندی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر ریلوے سٹیشن کے قیام کے مطالبہ پر کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ریلوے سٹیشن ضرور بننا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے کو 800ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کر رہے ہیںجس سے ٹرینوںکی سپیڈ ڈبل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :