Live Updates

پنجاب کے نئے مالی سال 2017-18 کا مالی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 20 مئی کو بلایا جائے گا،عمران خان کو پوری سیاست فساد پر پر مبنی ہے۔ جس نے گزشتہ ساڑھے تین سال اس ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پنجاب کے نئے مالی سال 2017-18 کا مالی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کردیا جائے گا۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 20 مئی کو بلایا جائے گا۔ یہ بات صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو پوری سیاست فساد پر پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

جس نے گزشتہ ساڑھے تین سال اس ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ ایک ایسا انسان جسے پوری قوم نے جمہوری طریقے سے منتخب کیا ہو۔ اس کے سماجی بائیکاٹ کی کوئی احمق ہی بات کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، ’’را‘‘ اسرائیل یا کوئی اور دشمن ملک پاکستان کے منتخب وزیراعظم کے لئے سماجی بائیکاٹ کی بات کرے تو بات کچھ آتی ہے لیکن لگتا ہے کہ عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں ان کو اپنی زندگی بھی کچھ ایسی ہی باتوں سے بھری ہوئی ہے۔ (اے ملک)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات