جمہوری حکومت ملک کو لوڈشیڈنگ کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے مسلسل کارفرما ہے، عابد شیر علی

ْ انشاء اللہ امسال جولائی تک 21ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی کی پیدوار کو یقینی بنایا جائے گا کوشش ہے ماہ رمضان میںصارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے ، جن فیڈروں پر لاسز /چوری زیادہ اور ریکوری کم ہے وہا ں لوشیڈنگ ہورہی ہے اب چوری اور لاسز والے علاقوں کے نام میڈیا کے ذریعے نشر کئے جائیں گے ، فیسکو کے نو تعمیر شدہ 132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:46

جمہوری حکومت ملک کو لوڈشیڈنگ کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے مسلسل کارفرما ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے ملک کو لوڈشیڈنگ کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے مسلسل کارفرما ہے انشاء اللہ امسال جولائی تک 21ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی کی پیدوار کو یقینی بنایا جائے گا ،کوشش ہے کہ ماہ رمضان میںصارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے ، جن فیڈروں پر لاسز /چوری زیادہ اور ریکوری کم ہے وہا ں لوشیڈنگ ہورہی ہے اب چوری اور لاسز والے علاقوں کے نام میڈیا کے ذریعے نشر کئے جائیں گے ، انھوں نے ریکارڈ مدت میں سٹیم پاور گرڈسٹیشن کی تکمیل پر افسران ، انتظامیہ کو شاباش اور کرڈ کی تعمیر میں حصہ لینے والے افسران و ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بونس دینے کا اعلان بھی کیا وہ فیسکو کے نو تعمیر شدہ 132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کے افتتاح کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ماہ رمضان سے قبل تقسیمی اور ترسیلی نظام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرے تاکہ وولٹیج کی کمی و بیشی کا خاتمہ ہو اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہماری جیت ہے کہ ہم ٹرانسمیشن کا نظام بہتر کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے پچھلے ادوار میں ایک بھی میگاواٹ کا سسٹم میں اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ٹرانسمیشن نظام کو درست کیا گیا۔

تاہم اب حکومت وقت بجلی کے منصوبوں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ۔ حکومتی اقدامات سے ملک سے توانائی کے مسائل کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی ۔ انھوں نے کہا کہ تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن فیڈروں پر لاسز /چوری زیادہ اور ریکوری کم ہے ان کے نام میڈیا کے ذریعے نشر کئے جائیں گے کیونکہ ان فیڈروں کے صارفین نا صرف بل نہیں دیتے بلکہ بجلی نہ ملنے پر بلاجواز احتجاج بھی کرتے ہیںاور میڈیا کو اصل حقائق کا پتہ نہیں چلتا۔

انھوں نے فیسکو افسران اور ملازمین کے اقدامات کی تعریف کی اور انھین شاباش دی۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر 132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کی تعمیر میں حصہ لینے والے افسران اور ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس کا بھی اعلان کیا۔