میانوالی کے نیازی کا 10ارب روپے رشوت کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، میاں شہباز شریف

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:46

میانوالی کے نیازی کا 10ارب روپے رشوت کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، میاں شہباز ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) میانوالی کے نیازی کا 10ارب روپے رشوت کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، الزام کو لے کر عدالت جارہا ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ پانامہ لیکس کی طرح اس کی بھی سماعت روزانہ کی بنیادوں پر ہونی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو، یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دورہ سرگودھا کے دوران پنجاب ایجوکیشن انڈرنمنٹ فنڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر عدالت میرے خلاف فیصلہ دے دیتی ہے تو میں عمر بھر سیاست سے کنارہ کشی کرلوں گا، اور اگر فیصلہ نیازی خان کے خلاف آیا تو میں اسے جھوٹوں کا سربراہ کہنے کا حق رکھتا ہوں

متعلقہ عنوان :