قوم کو کرپشن کاتحفہ دینے والے نواز شریف کے پاس اب ایک ہی آپشن ہے کہ وہ استعفیٰ دے دیں،سراج االحق

عالمی اسٹیبلشمنٹ کی تابع سیاست اور یرغمال جمہوریت ،ملک میں مسلح اور معاشی دہشت گردی سے قوم کو نجات دینے کا وقت آن پہنچاہے، امیر جماعت اسلامی اگر سپریم کورٹ کے ذرئعے شفاف احتساب کاعمل نہ ہوا تو پھر عوام چوکوں اور چوراہوں میں احتساب کریںگے، شمولیتی جلسے سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:46

قوم کو کرپشن کاتحفہ دینے والے نواز شریف کے پاس اب ایک ہی آپشن ہے کہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ قوم کو کرپشن کاتحفہ دینے والے نواز شریف کے پاس اب ایک ہی آپشن ہے کہ وہ استغفیٰ دے دیںتاکہ شفاف ماحول میں تحقیقات کاعمل مکمل ہو ، عالمی اسٹیبلشمنٹ کی تابع سیاست اور یرغمال جمہوریت ،ملک میں مسلح اور معاشی دہشت گردی سے قوم کو نجات دینے کا وقت آن پہنچاہے،کرپٹ اشرافیہ کو اب عوام جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنے کی منتظر ہے، پانامہ سکینڈل کو ہم اس لئے سپریم کورٹ لیکر گئے تھے کہ اس کیس میں کسی بازار کے چوکیدار کانام نہیں تھا ملک کے حکمرانوں کا نام تھا ،اگر سپریم کورٹ کے ذرئعے شفاف احتساب کاعمل نہ ہوا تو پھر عوام چوکوں اور چوراہوں میں احتساب کریںگے،سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سپریم کورٹ میں تقریبا6ماہ کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے ججزکے سوچ وبچار کے بعد 547صفحات پر مشتمل فیصلے کا ہر لفظ بتارہا ہے کہ نواز شریف اور انکے ٹولے نے کرپشن کی ہے اور قوم لوٹا ہے،دوججوں نے کلیئر فیصلہ دیا ہے ہے کہ اب یہ شخص وزیراعظم نہیں رہا،نواز حکومت نے قوم کو بد امنی ،کرپشن ،لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا ،قوم کو کرپشن کاتحفہ دیکر پوری دنیا میں ذلیل و رسوا کردیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹگرام میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بٹگرام کی 500سے زائدمعروف سیاسی خاندانوں جن میں بلدیاتی نمائندے ،اور علمائے کرام شامل تھے نے مختلف پارٹیوں سے مستغفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیتی کا اعلان کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ،امیر جماعت اسلامی ضلع بٹگرام امداد اللہ ،نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوانور الحق نے بھی خطاب کیا سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم نے کرپشن کے خلاف پورے ملک میں کامیاب مہم چلائی اور ملک سے کرپشن کے خاتمے اور اسلامی پاکستان کیلئے قوم سے رجوع کیا تھا جسکے نتیجے میں آج الحمد للہ ملک کے بچے ،بوڑھے اور جوان کی زبان پرکرپشن کے خلاف آوازہے،انہوں نے کہاکہ اس ملک کرپٹ جاگیرداروں ،سرمایہ داروں نے عوام کے حقوق چھیننے کیلئے آپس میں مفاہمت کی ہے اور اسی مخصوص ٹولے نے قومی خزانے کو لوٹ لوٹی ہوئی رقم بیرونی ممالک کے بنکوں میں جمع کی ہے اسی ٹولے نے گذشتہ ستر سال سے عوام کو ام کو مختلف نعروں ،سیاسی جھنڈوں ،مختلف روپ میں دھوکہ دیا اور ان پر مسلط رہے لیکن اب ہماری کرپشن کے خلاف جاری تحریک کے نتیجے میں عوام جاگ اٹھے ہیں عوام چہرے اور جھنڈے بدلنے والے ٹولے کوپہچان چکی ہے اب عوام نے اس ٹولے کے احتساب کی ٹھان لی ہے اب اس کرپٹ اشرافیہ کیلئے ملک کے ایوانوں میں کوئی جگہ نہیں عوام اس کرپٹ ٹولے کاایسا احتساب کرینگے کہ وہ نشان عبرت بنیں گے،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جس ٹولے نے عوام کو اندھیروں میں دھکیل کر انکا سکون چھین رکھا ان امریکی یاروں اور غلاموں سے نجات دلانے کیلئے جماعت اسلامی میدان عمل میں نکلی ہے اور اب عوام کی جوق درجوق جماعت اسلامی میں شمولیتیں اس بات کااعلان ہے کہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی عوام لوٹااور پھر اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے مسلم لیگ کی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئے آج وقت کا تقاضا ہے کہ قوم کرپشن کے خلاف متحد ہوکر ان سابقہ حکمرانوں کا بھرپور احتساب کریں ،انہوں نے کہا کہ یہی حکمران ہیں کہ انہوں نے سندھ اور تھر کے عوام کو مسائل کے دلدل میں پھنسارکھاہے،سندھ کے عوام غلامی کی زندگی میں ہیں وہاں نہ بجلی ہے نہ پینے کاصاف پانی اور طبی سہولیات میسر ہیں اور بلوچستان کے عوام ظالم سرداروں کا ظلم بگھت رہے ہیںاور ایک مخصوص ٹولے نے ملکی بقاء اور سالمیت کو دائو پر لگارکھا ہے، ملک میں کرپشن اور لاقانونیت کی وجہ سے ایک مخصوص ٹولے کے وارے نیارے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی تابع سیاست اور یرغمال جمہوریت ،ملک میں مسلح اور معاشی دہشت گردی کا اب ایک ہی علاج ہے کہ عوام اس مخسوص کرپٹ ٹولے کابھرپور طریقے سے احتساب کریںانہوں نے کہا ملک میں قوم کو جن مسائل کا سامناہے تو ان مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی کے پاس امانت دار دیانت دار قیادت ہے اور اس دیانت کی تو اب سپریم کورٹ کے ججوں نے بھی گواہی دی ہے اب حق بنتا ہے کہ عوام اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں