روئی کے نرخوں میں 2 فیصد کمی

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:22

روئی کے نرخوں میں 2 فیصد کمی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کمزور امریکی برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں جولائی کیلئے روئی کے سودی1.43 سینٹ ( 1.80 فیصد) کم ہوکر 77.96 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی 21170 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 2899 گانٹھیں کم ہیں۔