عالمی منڈی میں چینی اور کافی کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی اور کافی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مستقبل قریب میں ان کی فروخت میں اضافے کے امکانات ہیں۔ایکسچینج میں جولائی کیلئے خام چینی کے سودے 0.7 سینٹ (4.5 فیصد) بڑھ کر 16.13 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مئی کیلئے خام چینی کے سودے 5.7 فیصد بڑھ کر 16.04 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں سفید چینی کے اگست کیلئے سودے 13.10 ڈالر (2.9 فیصد) بڑھ کر 459.50 ڈالر فی ٹن طے پائے۔جولائی کیلئے اربیکا کافی کے سودے 3.9 سینٹ (3 فیصد) بڑھ کر 1.334 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹاکافی کے اسی عرصے کیلئے سودے 36 ڈالر (1.9 فیصد) بڑھ کر 1946 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔لندن کے جولائی کیلئے کوکا کے سودے 29 پائونڈ سٹرلنگ (2 فیصد ) کم ہوکر 1435 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔نیویارک کے اسی ماہ کیلئے سودے 27 ڈالر (1.5 فیصد) کم ہوکر 1841 ڈالر فی ٹن طے پائے۔